اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے تمام مقدمے ختم کر دیے
- 20, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق کیس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے تمام مقدمات خارج کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : عدالت نے مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کر دیا ہے ،عدالت کی جانب سے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیگر دفعات کے تحت کیس چلے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ تقریر کے علاوہ ان کیخلاف کچھ نہیں، انسداد دہشت گردی قانون کا غلط استعمال ہوتا رہا، اگر تقاریر پر ایسے پرچے درج کرائینگے تو ایک فلڈ گیٹ کھل جائے گا۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقدمہ خوف کی فضا پیدا کرنے پر بنتا ہے، امکان پر نہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کسی لیگل ایکشن کا نہیں بلکہ کہا گیا ایکشن لیں گے، ایس ایچ او کو بھی کہا جائے کہ تمہیں دیکھ لوں گا تو اسکے سنجیدہ اثرات ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کو اس سے پہلے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جو کہ عوام کا رد عمل دیکھتے ہو ئے نا ممکن نظر آنے لگا جس کے باعث معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا ۔
مزید پڑ ھیں : اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین

تبصرے