خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس، زراعت، اور ریسکیو کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کروادی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا حکومتکی جانب سے  پولیس، زراعت اور ریسکیو  کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا  اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا   کے وزیراعلیٰ محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔

 

حکومت کی  جانب سے پہلے مرحلے میں پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہن اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔

 

دوسری جانب ان کا ہنا تھا کہ ڈرونز ٹینالوجی  کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا۔

 

محمود خان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز کے ذریعے ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک ڈرون ٹیکنالوجی کو توسیع دی جائے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرون ٹیکنالوجی منصوبے کے ابتدائی تخمینہ کی لاگت 50 کروڑ روپے ہے۔

 

مزید پڑ  ھیں : پاکستان میں آئندہ برس فائیو جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا اعلان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+