آئی فون 14 پرو استعمال کرنے والےصارفین کو کس خرابی کا سامنا ہورہا ہے؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے : طویل عرصے کے انتظار کے بعد آئی فون14 پرو مارکیٹ میں فروخت کے لئے آگیا مگر اس کے ساتھ پہی آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو اس موبائل میں ایک شکایت کا سامنا ہے ۔


نیوز ٹوڈے : پچھلے جمعے آئی فون14 پرو بہت لمبے عرصے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا جس کے بعد اس کو خریدنے کے لئے لوگوں کی قطاریں لگ گئی۔


بہت سے ایسے افراد جوآئی فون پرو14 کو خرید چکے ہیں وہ عجیب و غریب مسئلے کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام یا کسی تھرڈپارٹی ایپ سے تصویر بناتے ہیں تو ان کو کیمرے کا لینز ہلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔


اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ اس خبر میں کتنی سچائی ہے لیکن متعدد صارفین نے یہ شکایت کی ہے کہ  سماجی رابطے یعنی سوشل میڈیا آکاونٹس جیسےریڈٹ اور اسنیپ چیٹ کا کیمرہ استعمال کرتے ہیں تو کیمرہ بہت زیادہ حرکت کرتا ہے۔


کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مسئلہ آئی فون کے اپنے کیمرے ساتھ نہیں آرہا۔یہ مسئلہ صرف تب آتا ہے جب کوئی تھرڈ پارٹی ایپ کھولی جاتی ہے لیکن جب اپنی ریگولر ایپلی کیشن کھولی جاتی ہے تو تب کومسئلہ نہیں ہوتا۔


نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ ایسی شکایت استعمال کرنے والے کافی صآرفین نے کی ہے۔ فلحال اس مسئلے پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ آئی فون کے اپنے کیمرے کے ساتھ پیش نہیں آرہا۔

 

مزید پڑ ھیں : جاپانی کمپنی نےاُڑنے والی بائیک ایجاد کر دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+