بھارت بمقابلہ آسٹریلیا : ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج شام 6:30بجے کھیلا جا ئے گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت اور آسٹریلیا کے مابین  جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج شام 6:30 بجے کھیلا جا ئے گا ،واضح رہے کہ  اس سے قبل بھارت اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارت نے پہلے  میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے  آسٹریلیا کو 209 رنز کا ہدف دیا ،تاہم آسٹریلیا نے   جارحانہ بیٹنگ کرتے ہو ئے یہ  ہدف باآسانی پورا کر لیا ۔

 

آسٹریلیا کے ہر کھلاڑی کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور  سب نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

یاد رہے کہ بھارت کی کارکردگی پچھلے ایک سال سے  تنقید کا شکار ہے ،بھارت کے سابق کھلاڑی اس وقت بھارتی کھلاڑیوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں، جبکہ بھارتی فینز  کا رد عمل بھی شدید دیکھنے میں آیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ پچھلے ایک سال میں دو بڑے ٹورنامنٹ آئے اور بھارت دونوں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے سے قاصر رہا ، جس کی وجہ  سے پہلے ویرات کوہلی  سے کپتانی لے لی گئی اور بعد میں روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ،تاہم روہت شرما بھی کچھ خاطر خواہ نتائج  نہیں نکال سکے۔

 

مزید پڑ ھیں : بابر اعظم کی شاندار سنچری ، تیز ترین 8000 رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+