صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کر دیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : میڈیا رپورٹس کے مطابق اناکشاف ہو ا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو  پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان کو  جلد سامنے لایا جا ئے گا ۔

 

واضح رہے کہ اس سانحے کے بعد مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

 

اسلام آباد پولیس حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  ہے کہ واقعے کی جگہ کا فارنزک مکمل کر لیا گیا ہے جس سے کیس کی تفتیش میں مزید  معلومات حاصل ہو سکتی ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : سوات میں دھماکا:رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد شہید ،2 پولیس اہلکار بھی شہید افراد میں شامل

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+