پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : پاکستان کی چوتھے میچ میں انگلینڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست ،7 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر

بریکنگ نیوز ٹوڈ ے: پاکستان نے  انگلینڈ کے خلاف سیریز  کے چوتھے میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد  فتح ا پنے نام کر لی ،سیریز 2-2 سے برا بر ہو گئی ،دونوں ٹیمیں   سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے آج لاہور پہنچیں گی ۔

 

 نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو  ئے 166 رنز کا ہدف دیا ، جس میں رضوان کے 88 رنز شامل تھے جبکہ اس کے علاویہ کو ئی زیادہ خاطر خوا قسم کی کارکر دگی نہیں دکھا سکا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: پاکستان کے   تیز گیند بازوں کی جا نب سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا اور پاور پلے میں ہی انگلینڈ کی تین بڑی وکٹیں گر گئیں ۔

 

اس کے بعد  انگلش کپتان معین علی کریز پر آئے اور  بروک کے ساتھ  ایک پارٹنر شپ لگائی جس سے لگا کہ یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ، تاہم اٹھارویں اوور میں بابر اعظم نے محمد  حسنین کو بالنگ کے لیے بلایا تو  انگلینڈ  نے ان پر حملہ کر دیا اور ان کے اس اوور میں 25 رنز بنائے گئے ۔

 

یاد رہے کہ اس اوور کے میچ بالکل پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا تا ہم تیز گیند باز حارث رئوف نے آ کر  میچ میں ایک اور دلچسپ صورتحال پیدا کر دی ،انہوں نے  ایک ساتھ دو وکٹیں لے کر انگلینڈ پر دبائو ڈال دیا جس کے باعث ان کے اوور میں صرف 5 رنز ہی بن سکے ۔

 

آخریاوور میں جب پاکستان کو  ایک وکٹ درکار تھی تو  اسٹرائیک بیٹر   ٹوپلی نے  سنگل لینے کی کوشش کی مگر با بر اعظم کی کپتانی اور  شان مسعود کی فیلڈنگ نے پاکستان کے یہ آخری وکٹ لینے میں مدد کی اور ٹوپلی کو رن آئوٹ کر دیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت بمقابلہ آسٹریلیا : ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج شام 6:30بجے کھیلا جا ئے گا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+