پاکستان میں تیز ترین انٹر نیٹ سروسز کا جلد آغاز متوقع ،21 ارب مالیت کے پراجیکٹ کی منظوری

نیوز ٹوڈے:آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کے ادارہ یونیورسل سروس فنڈ(یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیز انٹرنیٹ کےلیے دس پروجیکنٹس کی منظوری دے دی جس کی مالیت 21 ارب روپے ہوگی

بہت سے ممالک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس موجود ہے لیکن اب یہ پاکستان میں بھی ممکن ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منظور کردہ منصوبوں کی بدولت چاروں صوبوں جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونحواہ کے دوردراز علاقوں میں کینکٹوٹی سروسز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت آٹی محسن مشتاق کی زیرصدارت منعقد ہونے والا بورڈ آف ڈائریکٹزز کے 83 وے اجلاس میں ٹیلی کام کے ممبر عمر ملک، ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعرفان وہاب خان اور چیر مین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عزیز باوجوہ نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ یونیورسل فنڈ سروس کے سی ای او حارث محمود چوہدری نے موجودہ منصوبوں پر کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔

آٹی کے وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے اپنے ادارہ یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے یہ ایک بہت اہم قدم اٹھایا ہے۔

حارث محمود چوہدری نے اجلاس میں بتایا ہے کہ ان منصوبوں کی منظوری سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس منصوبے سے 83 لاکھ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تیز ترین انٹرنیٹ کی سپیڈ سے ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفر گڑھ،لیہ،راجن پور، جام شورو، موسی خیل، شیرانی،بارکھان اور سبی کے 262 موضوں پر رہنے والے لوگ فائدہ حاصل کریں گے۔

وزارت آئی ٹی و چیرمین یو ایس بورڈ محسن مشتاق نے کہا ہے کہ آئی کے وفاقی وزیر سید امین الحق میں یو ایس ایف نے پچھلے چار سالوں میں 79 منصوبوں کا ٹھیکہ دے کر ریکارڈ پرفارمنس دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ویژن کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چھ ارب کی لاگت کے 2 منصوبے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر ہائی سپیڈ برانڈ بینڈز کے ہیں۔ کل پراجیکٹس کے 3 منصوبے سات اعشاریہ سات بلین کی مالیت کے خیبر پختخواہ اور 187 کونسلز کو آپٹیکل فائبر کیبل سے منسلک کرنے کے ہیں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+