ہمارا میچ کمزور دل افراد نہ دیکھیں ،فخر زمان نے خبردار کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور حارث روف کی  تعریف بھی کر دی ۔

 

نیوز ٹوڈے : ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فخر زمان کی جانب سے کہا گیا کہ کرکٹ حیرت انگیز کھیل ہے، ہمارا میچ کمزور دل ہرگز نہ دیکھیں،انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایسی گیم ہے جو ایک ایک سیکنڈ کے حساب سے  دلچسپ موڑ اختیا ر کر لیتی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : فخر زمان نے حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کے لیے ایسی ہی کارکردگی دکھاتے رہو اور کامیاب رہو۔

 


ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فخر زمان نے قومی ٹیم کے  اوپننگ بیٹر نے محمد رضوان اور ہارڈ ہٹر  آصف علی کی کوششوں کی بھی سراہا ۔

 

واضح رہے کہ حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے کانٹے دار  مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے دی، جس کے نتیجے میں 7 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہو چکی ہے ۔

 

خیال رہے کہ پاکستان  کی جیت میں حارث روف نے اپنا اہم کردار ادا کیا اور فتح پاکستان  کے نام کی ،مین آف دی میچ  بھی حارث روف کے نام رہا ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستانی باکسر آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ لیگ اور ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، جیت سیلاب زدگان کے نام کردی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+