پاکستان اور انگلینڈ کی لاہور آمد ، دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان اور انگلینڈ  کی ٹیمیں  7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے بقیہ 3 میچز کھیلنے کے لیے  لاہور پہنچ گئی ہیں ، دونوں ٹیمیں  لاہور کے ہوٹل پرل کانٹینینٹل میں قیام پذیر ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی میں لاہور منتقل کیا گیا اور اس کے بعد سرکاری پروٹوکول میں ٹیمیں ہو ٹل کے لیے روانہ ہو ئیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس سے قبل کراچی میں 4 میچ کھیلے گئے جو کہ پاکستان کی آخری  سنسنی خیز فتح کے بعد  2-2 سے برابر ہو گئے تاہم اب لاہور میں 3 مزید میچ کھیلے جائیں گے ۔

 

خیال رہے کہ پاکستان نے آخری میچ میں انگلینڈ سے فتح چھین کر اپنے نام کی ، اس دوران پاکستان کے فاسٹ بالر حارث روف نے جارحانہ بولنگ کرتے ہو ئے حریف ٹیم   کو پریشان کر دیا  اور اپنے اسپیل کے آخری اوور میں  دو اہم وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

دوسری جانب انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آج سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کر دیں گی، دونوں ٹیموں کو حکو مت کی جانب سے  بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ہمارا میچ کمزور دل افراد نہ دیکھیں ،فخر زمان نے خبردار کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+