فی تولہ سونے کی قیمت میں 6800 روپے کی کمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :فی تولہ  سونے کی قیمت میں ایک بڑی کمی واقع ہو ئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت نیچے آ چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1640 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6800 روپے اور 5829 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس حوالے سے ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہو گئی ۔

 

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ  22 ہزار  858 روپے کی سطح پر  پہنچ گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر قائم  ہے ۔

 

واضح رہے کہ ملک میں ڈالر کے سستا ہونے سے سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، عوام کی جانب سے بھی حکومت کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے ، عوام کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ملک میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو  بنانے سے مہنگائی میں بڑا فرق پڑ سکتا ہے جو کہ پاکستان کی  عوام اور اس کی بہتری کے لیے اس وقت نہایت اہم ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+