سندھ کے شہر دادو میں سیلاب متاثرین کیلئے آنے والا طبی سامان چوری ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : صوبہ سندھ کے شہر دادو کے علاقے میں متاثرینِ سیلاب کے لیے لایا گیا طبی سامان گاڑی سمیت چوری ہو گیا جس کے بعد متاثرین  شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
 

نیوز ٹوڈے : پولیس کے مطابق  اہک خاتون سماجی رہنما سیلاب متاثرین کے لیے  سامان لے کر پہنچی تھیں جبکہ سماجی رہنما کا کہنا ہے کہ گاڑی میں متاثرینِ سیلاب کے لیے ادویات اور دیگر طبی سامان تھا۔

 

اس حوالے سے دادو  کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہےکہ شہر کا باضابطہ زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے، جبکہ ٹریفک کی آمدورفت بھی شروع ہو گئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ  سندھ کے کئی علاقوں میں امداد بھجوائی گئی ہے تاہم یہاں کے رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ جو میڈیا پر چل رہا ہے وہ سب جھوٹ ہے اور ہم تک کوئی امداد نہیں پہنچ رہی۔

 

مزید پڑ ھیں: گلگت بلتستان میں خواتین کے لئے فری بس سروسز کا آغاز

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+