لاہورانگلینڈ کی ٹیم سے عام شہریوں کی ملاقات،کابینہ کمیٹی کا ردِعمل سامنے آگیا، جانیے خبر کی تفصیل۔۔

بریکنگ نیوزٹوڈے:انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جو لاہور میں میچ کی سلسلے میں رکی ہوئی ہے،آج ٹیم نے ہوٹل میں عام شہریوں سے ملاقات کی جس پر کابینہ کی کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کو مزید سخت

کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیوزٹوڈے:صوبائی وزیر برائےپارلیمانی امور راجہ بشارت  نے انگش کھلاڑیوں سے عام شہریوں کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا اس اجلاس میں صوبے کی امن

وامان کی صورتِحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں لاہور میں آنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی سکیورٹی  اور میچز کے انتظآمات پر بہت غور کرنے کو کہا گیا ہے اس کے علاوہ کمیٹی نے ٹیم کے ساتھ عام شہریوں سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کے انتظآمات

کو سخت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے بھی حکام اور انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ٹیم کی حفاظت اور پروٹوکول کو یقینی بنایا جائے۔

 

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی طبعیت ناساز، آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے جانیے خبر کی تفصیل۔۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+