نئی نسل کو ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیرِ اعلی پرویز الہی۔

بریکنگ نیوزٹوڈے:ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ بہت سے کام اب ٹیکنالوجی کی بدولت ہونے لگے ہیں۔

 

پنچاب کے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی نے اپنے زیرِصدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کی بہتری اور ترقی کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا ہے۔

 

انہوں نے ہائر ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور وقت کی ضرورت کے مطابق ٹیکنالوجی سے واقفیت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہائر ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے واقف کروایا جائے گا اور اس کو فروغ دیا جائے

گا۔

نیوزٹوڈے:اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہو یونیورسٹیوں میں صنعتی پروڈکٹ کی ترقی کے لئے سپیشلائزیشن ڈسپلن متعارف کروائیں جائیں گے اور انڈسٹریل ترقی کے لیے سیالکوٹ، گوجرانولہ اور گجرات میں انجینرنگ یونیورسٹی

بنائی جائے گی۔

یونیورسٹی بنانے کی مد میں غیرملکی یونیورسٹیوں سے  استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی گورننگ باڈی میں متعلقہ شعبے کے باہر کے تجربہ گار شامل ہونگے۔ اور وقت کی ضرورت کے مطابق ٹیکنالوجی کی

تعلیم سے آگاہ کیا جائے گا۔

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس اجلاس میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں سابق پرنسل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سیکرٹری،یو ای ٹی کے وائس چانسلر سید منصور سرور،ریکٹر پاک آسٹرین ہری پور پروفیسر مجاہد، سیکرٹری

ہائرایجوکیشن،سی اینڈ ڈنلیو پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پروفیسر وقار محمود نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ننھی بچی نے آئی او ایس ایپ تیار کرلی، ایپل کے سی ای او کی تعریف، جانیں خبر کی تفصیل۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+