نسیم شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا ،فاسٹ بالر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  پاکستانی  ٹیم کے  تیز گیند باز نسیم شاہ جنہوں نے ایشاء کپ میں خوب رنگ دکھائے ، اب کورونا کا شکار ہو چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے :  پی سی بی نے نسیم شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کر دی ہے ، واضح رہے کہ نسیم شاہ اب پاک انگلینڈ سیریز کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی جلد صحت یابی کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔

 

واضح رہے کہ نسیم شاہ  نے ایشاء کپ میں اپنے ٹیلنٹ سے تمام  بیٹرز کو پریشان کر کے رکھ دیا تھا ،  بھارتی بلے بازوں کی جانب سے بھی ان کی بہترین بالنگ کو سراہا گیا ۔

 

خیال رہے کہ نسیم شاہ کو ایشیاء کپ میں شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کے بعد موقع ملا ،تاہم انہوں نے اس کو موقع غنیمت سمجھ کر اپنا سو فیصد  گرائونڈ میں دیا اور مداحوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کی انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست ، قومی ٹیم کو 7 میچز کی سیریز میں ایک میچ کی بر تری حاصل

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+