بھارتی تیز گیند باز جسپریت بمرا کمر میں انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا  دھچکا لگا ہے ، بھارتی تیز گیند باز اجسپریت بمرا  کمر درد کے باعث  ٹیم سے ڈراپ ہو گئے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی گیند باز  جسپریت  بمرا کے باہر ہونے سے بھارتی بالنگ سائیڈ  کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے ،جسپریت بمرا  بھارتی ٹیم کے بالنگ اٹیک میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں  انہوں نے ماضی میں بھی بھارت کو کئی مشکل ترین صورتحال سے نکال کر  ٹیم کو فتح دلوائی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : جسپریت بمرا ٹی ٹوئنٹی بالرز  کی فہرست میں ایک اچھا مقام رکھتے ہیں اور ان کو آخری  اوورز میں کافی زیادہ استعمال بھی  کیا جاتا ہے تا کہ حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور  پر روکا جا سکے ،مگر اب یوں معلوم ہوتا ہے کہ بھارت  کی ریڑھ کی ہڈی نکل  چکی ہے ۔

 

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ  نے واضح کر دیا ہے کہ بمرا رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے ، تاہم ٹیم مینجمنٹ نے ابھی تک  ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : نسیم شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا ،فاسٹ بالر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+