فیس بک(میٹا) نے اپنی سالانہ کانفرنس میں پاکستان کو بھی دعوت دے دی، جانئے خبر کی تفصیل۔۔،
- 30, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوزٹوڈے:سوشل میڈیا کی ایپ فیس بک جس کا استعمال دنیا بھر کے لوگ کرتے ہیں، یہ اپنی سالانہ کانفرس منعقد کروارہا ہے جس میں بہت سے ممالک سمیت پاکستان کو بھی دعوت دی ہے۔اس نے 29 ستمبر کو منعقد ہونے والی اپنی سالانہ کانفرنس میں پاکستان سمیت ایشیاء کے بہت سے ممالک کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کانفرنس میں کاروبار پر اثر ہونے والے رجحانات ، ٹیکنالوجیز اور مزید ترقی اور نئے موقع کی تلاش کے لئے جمع ہونگے۔اس کانفرنس میں دیگر ممالک کمبوڈیا،بنگلہ دیش،سری لنکا اور لاؤس بھی شامل ہونگے۔
نیوزٹوڈے:اس کانفرنس میں جس پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جائے گا اس میں کامرس، بزنس میسجنگ،میٹا ورس ،مارکیٹنگ اور فار بزنس سمیت بہت سے مضوعات شامل ہیں۔
اس کانفرس میں جو شخصیات شرکت کریں گی ان میں گلوبل بزنس مارکیٹنگ کی نائب صدر مشعل کلین اور میٹا کے جنوب میں ایمرجنگ مارکیٹ کے نائب صدر بینجمن ہیں جو کاروبا کے لئے اداروں کو مواقع فراہم کریں گے۔
نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ میٹا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹربرائے ایمرجنگ مارکیٹس جو فیس بک نے اپنا بنیادی کردار ادا کیا ہے اس کے بارے میں آگاہ کریں گے۔اس کے علاوہ اس کانفرنس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت اور اس میں سکلز کو آگے بڑھانے روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کے علاوہ بزنس ماڈلز بھی تیار کئے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں: نیٹ سول کمپنی کے منافع میں 2021 سے 2022 کے درمیان ریکارڈ 352 فیصد کا اضافہ۔
تبصرے