امریکا نے عمران خان کے' ر یجیم چینج' کے الزامات ایک دفعہ پھر مسترد کر دیے

بریکنگ نیوز ٹووڈے :پاکستان میں گزشہ کچھ عرصے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے عوام میں ایک بیانیہ بنایا گیا ،ان کے مطابق تحریک عدم اعتما د میں امریکی سازش شامل تھی جس کی وجہ سے ان کو وزیر اعظم نہیں رہنے دیا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ امریکا ماضی میں بھی اس پر اپنا مئوقگ دے چکا ہے ، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ایسے نظریات افسوسناک ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی حکومت معیشت کو دوبارہ معمول پر لانے کے لئے راستے تلاش کررہی ہے، پاکستان میں تمام سرمایہ کاری، چاہے وہ امریکی ہو یا چینی، شفاف اور یکساں جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔

 

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یہاں تعیناتی کے بعد نجی نشریاتی اداروں کو دیئے گئےانٹرویو میں کیا ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ طویل اور انتہائی اہم تعلقات ہیں۔ ہم ایک آزاد، خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کی عوام  کے بھی تاریخی تعلقات ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کا پاکستانی پاسپورٹ کینسل ہوگا،عطاتارڑ.

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+