ٹوئٹر کا نیا فیچر متعارف، فل اسکرین وڈیو فیڈ کا اضافہ،

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ٹوئٹر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ ہوگیا، اب آپ ٹک ٹاک کی طرح وڈیو کو اسکرول کرکے وڈیوز کو دیکھ سکیں گے۔

 

یہ فیچر کچھ عرصے بعد تمام صارفین کو حاصل ہوگا اب یہ فیچر صرف آئی او ایس کے صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔اس فیچر کا استعمال ایسے ہوگا کہ آپ کو کوئی بھی وڈیو دیکھنے کے لئے اس لی اسکرین پر کلک کرنا ہوگا پھر یہ وڈیو فل اوپن ہوجائے گی۔

 

نیوزٹوڈے:اسی طرح آپ ٹک ٹاک کی طرح اوپر نیچے اسکرول کرکے آپ وڈیو دیکھ سکیں گے۔آپ بیک ایرو پر کلک کرکے واپس اپنے اکاونٹ پر واپس آجائیں گے۔

 

اس کے علاوہ ٹوئٹر کی جانب سے ایکسپلورر ٹیب میں بھی  اس فیچر کا اضافہ کیا جائے گا اور صارفین ٹک ٹاک کی طرح وڈیوز کو اسکررول کرکے دیکھ سکیں گے۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کی آزمائش 2021 میں شروع کی تھی لیکن تب پورے ایکسپلور کو وڈیو فیڈ میں بدل دیا گیا تھا لیکن اب وڈیو کے لئے سیکشن الگ ہوگا۔

 

مزید پڑھیں: کونفز کا اپنے ملازمین کے لیے بڑا اقدام ، مختلف ہنر سکھانے کے لیے آن لائن کورسز کی پیشکش، جانئے خبر کی تفصیل۔۔

 

 

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+