جسپریت بمرا کے ان فٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد سراج بھارتی اسکواڈ میں شامل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو جسپریت بھمرا کی جگہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا،یاد رہے کہ جسپریت بمرا کو حال ہی میں کمر میں انجری کے باعث بھارتی ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا ۔

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی  میڈیا کے مطابق 28 سالہ محمد سراج کو جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب ورلڈ کپ میں محمد سراج کی شمولیت کے حوالے سے  ابھی تک کوئی بیان منظر عام پر نہیں آیا ۔

 

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد سراج اب تک اپنے کیریئر میں  5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں وہ صرف 5 وکٹیں ہی لینے میں کامیاب ہو ئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ جسپریت بمرا کے ڈراپ ہونے کے بعد  بھارتی میڈیا پر  تیز گیند باز محمد شامی کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے ۔

 

مزید پڑ ھیں : آئی سی سی نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پرائز منی کا اعلان کردیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+