بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ :جنوبی افریقہ نے تیسرے میچ میں بھارت کو باآسانی شکست دے دی ،سیریز بھارت کے نام

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جنوبی افریقہ نے بھارت کو سیریز کے آخری میچ میں جارحانہ کھیل  پیش کر کے با آسانی شکست دے دی ،تاہم  تین میچز پر مشتمل سیریز بھارت نے اپنے نام کرلی۔

 

نیوز ٹوڈے : تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے  بھارتی گیند بازوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر ہلا بول دیا،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے بھار کو 228 رنز کا ہدف دیا ۔

 

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے رائلی روسو نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ وکٹ کیپر ڈی کوک نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 68 رنز اسکور کیے ۔

 

جواب میں بھارتی ٹیم صرف  178 رنز بنا کر پویلین لو ٹ گئی ، کو ئی بھی بحارتی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ کے بعد بولنگ اور  فیلڈنگ میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

 

خیال رہے کہ ابتدائی دو میچز جیتنے کے باعث بھارت نے یہ سیریز اپنے  نام کر لی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : معین علی نے آسٹریلیا اور انڈیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لیےفیورٹ قرار دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+