ٹک ٹاک کا بڑا اقدام، والدین اپنے بچےکا اکاؤنٹ کنٹرول کرسکیں گے

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ٹک ٹاک نے ایک بڑا قدام کیا ہے، ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک  جو ایک مشہور ایپ ہے اس کے چرچے پوری دنیا میں ہیں۔ انہوں نے ایک اقدام شروع کیا ہے جس میں والدین اپنےبچے کی سرگرمیوں ، مواد اور ایپ کنٹرول کر سکیں گے۔

 

فیملی فرسٹ ہیش ٹیگ کا اقدام، اور اس کا مقصد یہ ہےکہ  والدین اپنے بچوں کے ٹائم کے اوقات، اطلاعات، دیکھنے کا وقت، ڈآؤن لوڈ کی ترتیبات کو دیکھ سکیں گے آپ اس کے لئے فیملی پیرنگ فیچر کا استعمال کرسکتے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے:بچوں کی حفاظت اور نوجوانوں کی نگہداشت میں یہ فیچر بہت مدد کرئے گا۔ اس فیچر کو خاندانوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے لے لئے بھی یہ اقدام کیاہے۔

 

فیملی پیرنگ فیچر کی مدد سے والدین اپنے اکاؤنٹ سے بچوں کا اکاؤنٹ لنک کرسکتے ہیں اور ایپ ان کی سرگرمیاں کنٹرول کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 

اس کی مدد سے آپ اپنے بچوں کا اسکرین وقت نوٹ کرسکیں گے، کہ یہ ٹک ٹاک پر کتنا وقت گزار رہے ہیں اس کے علاوہ والدین ٹائم بھی ایڈ کرسکتے ہیں یہ 40 سے 120 منٹ ایڈ کرسکتے ہیں۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ جو لوگ پیغامات بیجھتے ہیں ان کو بھی محدود کیا جاسکتا ہے۔والدین ان لوگوں کو بھی محدود کرسکتے ہیں جو بچوں کی وڈیو پر تبصرہ کرتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: ٹویٹر نے بلیو سبسکرائبر کے لئے ایڈٹ بٹن متعارف کروا دیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+