ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیئر مین ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ پورا کرنے پر رضا مند ہو چکے ہیں ،امید کی جا رہی ہے  کہ جلد ہی ٹوئٹر کا معاہدہ پورا ہو جا ئے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق  ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ایک خط بھیجا ہےجس میں اپنے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے کا  اظہار کیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر معاہدہ پورا کرنے کے عزم کی خبر سامنے آتے ہی مارکیٹ میں سوشل نیٹ ورک کے شیئرز کی قدر میں  کئی گناہ اضافہ دیکھنے میں آ یا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ ایلون مسک اور ٹوئٹر کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے چل رہا ہے جس میں ابھی تک کو ئی اہم پیش رفت نہیں ہو ئی تھی ،تام ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک پر مقدمہ کرنے کے بعد یہ واقع پیش آیا ۔

 

حال ہی میں میں ایلون مسک سے ٹوئٹر کے وکلاء کی جانب سے اس مقدمے کے سلسلے میں  تفتیش  بھی کی گئی تھی ۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹک ٹاک کا بڑا اقدام، والدین اپنے بچےکا اکاؤنٹ کنٹرول کرسکیں گے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+