عمران خان کی عبوری ضمانت منظور،
- 06, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوزٹوڈے:سابق وزیراعظم عمران خان پر خاتون جج کو دھمکانے کا کیس تھا، ان کی آج اسلام آباد کچہری میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
نیوز ٹوڈے:عمران خان عدالت میں پیش ہونے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پہنچے ان کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ان کی سکیورٹی کے لئے اسپیشل اسٹاف بھی کچہری پہنچا تھا۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ سیشن جج کامران بشارت نے سماعت کی، مختصر سماعت کے بعد عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظور کر لی گئی۔
کورٹ نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے عمران خان پر مارگلہ میں خاتون جج کیس کا مقدمہ تھا یہ عدالت پیش نہ ہوئے تھے جس پر ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کے لئے واشنگٹن جائیں گے
تبصرے