ایک سو پچاس سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی جے ایل ایونٹ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے، رمیز راجہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے بتایا ہے کہ 150 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:انہوں نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم نے بورڈز سے رابطہ کیا تو پی جے ایل کے تصور کو پوری دنیا سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔اسی وجہ سے 150 کھلاڑیوں نے ایونٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ  کھلاڑی بعض وجوہات کی بنا پر اس کا حصہ نہیں بن سکتے انہوں نے افریقہ کے کھلاڑیوں کی مثال دیتے ہوئے بتایا جن کے ابھی امتحانات چل رہے ہیں۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:پی جے ایل آج قذافی سٹیڈیم میں مردان ورئیرز اور گوجرانولہ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایک پوچھے جانے سوال پر رمیز راجہ نے کہا کہ ہم اسے ایک میراث کے طور پر پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم کرکٹ کو بہتر اور سنوارنا چاہتے ہیں تو  عظیم کھلاڑیوں کی صحبت میں اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔

 

مزید پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان جونیرلیگ میں جیتنے والی ٹیم کے انعام کا اعلان کردیا

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+