آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز میچ کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  انگلینڈ  ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے ۔مہمان ٹیم نے  آسٹریلیا کو  تین میچز پر مشتمل  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : کپتان جوس بٹلر  نے الیکس ہیلز کے ساتھ جارحانہ اننگز کا آغاز کرتے ہو ئے209 رنز کا ایک   بڑا ٹوٹل بورڈ پر لگا دیا ،جس میں بین اسٹوکس، ڈیوڈ ملان، معین علی اور دیگر پلیئرز کے کچھ رنز شامل  تھے ۔

 

جواب میں میزبان ٹیم آسٹریلیا صرف 200 رنز بنا کر ہی پویلین لو ٹ گئی ، واضح رہے کہ آسٹریلیا کے  اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایک اچھی اننگز کھیلتے ہو ئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم  کیا ، تاہم ان کی کسی دوسرے کھلاڑی کے ساتھ پارٹنر شپ نہ  لگ سکی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آسٹریلیا کی ٹیم کے فینیشر بیٹر میتھیو ویڈ بھی اس دفعہ اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے ۔

 

انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت میں اپنا ایک ایم کردار ادا کیا ، مارک ووڈ نے شاندار تیز بالنگ کی۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی 20 ویمن ایشیاء کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+