واٹس ایپ کا استعمال ترک کردیں، ٹیلی گرام بانی کا انتباہ

بریکنگ نیوزٹوڈے:میسجنگ سروس ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈروف نے گذشتہ روز اپنے ٹیلی گرام چینل میں کہا ہے کہ واٹس کا استعمال ترک کردیں یہ ۱۳ سال سے نگرانی کے آلے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

 

انہوں  نے کہا ہے کہ اس مسیجنگ ایپ سے دور رہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ ہرسال وٹس ایپ کے ساتھ کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کے صارفین کا ڈیٹا خطرے میں آتا ہے۔

 

نیوز ٹوڈ  ے:انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ آپ ٹیلی گرام کی ایپ کا استعمال کریں لیکن آپ اس ایپ سے دور رہیں۔ ڈروف نے اپنے چینل پر کہا ہے کہ ہیکرز کو وٹس ایپ صارفین کے فونز ہر ہر چیز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

 

اس نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے سے  اس کا ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ ہیکرز کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس ڈیٹا ہیک کرنے کے لئے وہ وڈیو کال بھیجتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈ ے:اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ اس کا مسئلہ 2017 اور 2018میں دریافت ہوا پھر اس کے علاوہ 2019 اور 2022 میں بھی اس کا مسئلہ رہا ۔

 

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ''ڈیجیٹل ٹورازم کارنر'' کا افتتاح کیا۔


 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+