پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان نظر آ رہا ہے ،جس کا اندازہ ویسٹ انڈیز  کرکٹ بورڈ کے بیانات سے لگایا جا سکتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ  کہ ویسٹ انڈیز کو 3 ٹی ٹوئنٹی کیلئے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان آنا تھا،تاہم دورہ ملتوی ہو نے کے باعث  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اب یہ سیریز 2024 میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلے گی۔

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے، دونوں بورڈز کی جانب سے سیریز سے متلعق معلومات کا  جلد باقاعدہ اعلان  ہو  جا ئے گا ۔

 

2023 ون ڈے ورلڈکپ کا سال ہونے کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ کو اہمیت دی جا رہی ہے،لہٰذا  دونوں ممالک کے  بورڈز سیریز ملتوی کرنے پر  آمادگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ رواں ماہ آسٹریلیا میں ہو نے والے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اگلے سال 2023 میں  ون ڈے فارمیٹ کا ورلڈ کپ  منعقد ہونے جا رہا ہے جس  کے لیے تمام تر ٹیموں نے اگلے سال  کے آغاز سے ہی ون ڈے فارمیٹ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+