تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ قومی ٹیم نےبنگلادیش کی جانب سے دیے جانے والا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا ۔

 

پاکستان سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا اورایک مرتبہ پھر شاندار سنچری پارٹنرشپ  اسکور کی ۔

 

پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹس 101 رنز پر گریں، جب بابر اعظم 55 اور حیدر علی صفر رن پر ہی پویلین لو ٹ گئے ۔

 

واضح رہے کہ بابر اعظم اور حید علی  دونوں کو بنگلادیش کے بالر  حسن محمود نے  پویلین کی راہہ دکھائی ۔

 

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ آرڈر میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا اور ایک مرتبہ پھر تجربہ کامیاب رہا۔

 

پاکستان کے آل رائونڈر محمد نواز 45 رنز جبکہ آصف علی 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کے محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+