بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنا کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر  ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے، یہ اعزاز بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے حاصل کیا ۔

 

یاد رہے کہ ماضی  میں یہ اعزاز انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، جاوید میانداد، سلیم ملک، سعید انور، شعیب ملک ، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور مصباح الحق حاصل کر چکے ہیں ۔

 

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں  سے شکست دی۔

 

گرین شرٹس نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا ۔

 

بابر اعظم نے اس میچ میں 55 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں9 چوکے شامل تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے برعکس محمد رضوان کو اس میچ  کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

مزید پڑ ھیں : ویمن ایشیا کپ 2022ء: بھارت نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+