برطانیہ نے یوکرین کو دفاعی میزائل دینے کا اعلان کر دیا
- 14, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے :حال ہی میں روس کے یوکرین پر میزائل حملوں کے پیش نظر برطانیہ نے یوکرین کو دفاعی میزائل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا لی رپورٹس کے مطابق برطانیہ یوکرین کو روسی حملوں کے تناظرمیں دفاعی میزائل دے گا، تا کہ نتیجے میں یوکرین اپنی عوام کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کر سکے ۔
اس حوالے سے برطانیہ کا کہنا ہے کہ کروز میزائل مار گرانے کی صلاحیت والے دفاعی میزائل یوکرین کو فراہم کریں گے جس سے یوکرین کی فوج اپنی سر زمین کی حفاظت کر سکے گی ۔
یاد رہے کہ یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل آنے والے ہفتوں میں فراہم کر دیے جائیں گے ۔
خیال رہے کہ برطانوی میزائل کو امریکا کے میزائل سسٹم کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب روس اور یوکرین کی جنگ آئے دن شدید صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی سر زمین پر مسلسل حملے جاری ہیں، روس ابھی تک یوکرین کے چار علاقوں پر قبضہ کر چکا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کا بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : پیوٹن کا کوٹ محمد بن زید کے پہننے سے امریکہ کی گرمی بڑھنے لگی
تبصرے