محمد رضوان نے سوریا کمار یادو کا ریکارڈ توڑ کر اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہو ئے  اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ  کر رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

 

یاد رہے کہ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو نے اس سال 23 اننگز میں 801 رنز اسکور کیے  جبکہ محمد رضوان نے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جمعہ کو اپنی اننگ کا 15واں رن لے کر  حریف ٹیم کے بلے باز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

 

واضح رہے کہ  محمد رضوان نے اٹھارویں اننگ میں ہی سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

محمد رضوان گزشتہ برس بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ۔

 

خیال رہے کہ سال 2021ء میں محمد رضوان نے 26 اننگز میں 1326 رنز بنائے تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری  جانب بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو کی بھی  کرکٹ کی دنیا میں کافی تعریف ہو رہی ہے ، چند کھلاڑیوں  نے تو ان کو اے بی ڈی ویلیئرز سے تشبیہہ دی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+