ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء : آئی سی سی نے کورونا میں مبتلا کرکٹر کوکھیلنے کی اجازت دیدی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  کرکٹ کے قوانین میں ایک نیا قانون لاگو کر دیا ہے جس کے بعد کورونا وائرس کی علامات کے باوجود کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دے  دی گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے  اعلامیے کے مطابق کوویڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے پر بھی کرکٹرز کو میچ  کھیلنے کی اجازت  دے دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ آئی  سی سی کے اس اعلان کے بعد کورونا علامات ظاہر ہونے پر کرکٹرز کے لیے کورونا کی فوری ٹیسٹنگ اور آئیسولیشن لازمی نہیں ہوگی اور وائرس کی تشخیص ہونے تک کھلاڑی ٹیم  میں اپنے فرائض سر انجام دے سکے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ کھلاڑیوں کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے پر اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت ہوگی۔

 

اعلامیے کے مطابق متاثرہ کرکٹر کو کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر اسکواڈ میں واپسی کی اجازت ہوگی۔

 

خیال رہے کہ رواں ماہ ہونے والے ورلڈ کپ  سے قبل آئی سی سی نے انٹر نیشنل کرکٹ میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں جن کا اثر کرکٹ شائقین ورلڈ کپ  میں ہونے والے میچز کے دوران د یکھ  سکے گی ۔

 

مزید پڑ ھیں: سابق کپتان عبد الحفیظ کاردار اور یونس خان کا نام پی سی بی' ہال آف فیم 'میں شامل

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+