جرمنی میں پہلی بار اذان لاوڈ سپیکر میں دی گئی،
- 17, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:جرمنی میں پہلی بارلاوڈ سپیکر پر اذان دی گئی اذان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کولون جو سمند ر کے کنارے واقع ہے وہاں لاوڈ سپیکر میں اذان دی گئی۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ لاوڈ سپیکر میں اذان دی گئی ہے۔
اس شہر میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چندسالوں سے وہاں کی مقامی انتظا میہ اور مسلم کمیونیٹی کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔ پچھلے سال اس حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا۔
نیوز ٹوڈے: جس مسجد میں لاوڈ سپیکر پر اذان دی گئی اس کا افتتاح طیب اردوان نے کیا تھا۔ یہ جرمنی کی سب سے بڑی مسجد ہونے کے علاوہ جدید تعمیرات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہے۔
اس اذان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو دنیا بھر کے مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جرمنی کی مذہبی رواداری پر مبنی پالیسویں کی تعریف بھی کی ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ لاوڈ سپیکر میں اذان پہلی بار دی گئی ہے جس پر دنیابھر کے مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے