ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء: وارم اپ میچ میں زمبابوے کی آئر لینڈ کو 31 رنز سےشکست

بریکنگ نیو زٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے مرحلے میں  زمبابوے نے آئر لینڈ کو شکست دے دی ہے ،سکندر رضا بٹ کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت زمبابوے نے آئر لینڈ کو باآسانی شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : ا ٓئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے پہلے راؤنڈ کے گروپ بی میں زمبابوے نے آئرلینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کے سکند رضا بٹ نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈا اپنے نام کیا ۔

 

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے زمبابوے نے بیٹنگ کی مگر کچھ متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے ، اُن کے چار کھلاڑی 79 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے، پانچویں وکٹ پر ملٹن شُمبا اور سکندر رضا نے 58 رنز کی شراکت سے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچنے میں مدد کی ۔

 

واضح رہے کہ  زمبابوے کے بیٹر سکندر رضا نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل  ہیں ۔ 

 

دوسری جانب آئرلینڈ کی ٹیم سے جوش لٹل تین وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم کے بیٹرز  اچھی پرفارمنس نہ دکھا سکے اور مقررہ اوورز میں صرف 143 رنز ہی اسکور کر سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ2022ء:انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+