ٹی 20 ورلڈکپ2022ء: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5  وکٹوں سے شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ میچ کے آغاز پر نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیامگر مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پرصرف 121 رنز  ہی اسکور کیے ۔

 

دوسری جانب نیدرلینڈز نے ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔  باس ڈیلیڈا 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ  رہے جبکہ وکرمجیت سنگھ  نے 39 رنز بنا کر ٹیم کی  جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز پر نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کو شکست دی تھی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : زینب عباس آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+