یو اے ای کے بولر ' کارتھیک میاپن' کی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پہلی ہیٹ ٹرک

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب امارات کے بولر کارتھیک میاپن نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : یو اے ای کے اسپن بولر میاپن نےسری لنکا کے خلاف میچ  کے 15ویں اوور کی آخری 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

واضح رہے کہ میاپن نے سری لنکن بیٹر راجا پکشا، آسالنکا اور شناکا کی وکٹیں حاصل کیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا کے خلاف یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائےاور دوسری جانب یو اے ای کی جانب سے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا ،

 

مزید پڑ ھیں  : پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+