ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان آئو گے تو پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا ،پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو جواب

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کا ایشیا کپ 2023 میں پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈنے بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہو ئے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کڑی شرط عائد کر دی ہے ۔


نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلے پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، پی سی بی کی جانب سے 48 گھنٹوں میں سخت حکمت عملی سامنے لانے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ 

 

واضح رہے کہ پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایمرجنسی اجلاس بلانے کے لیے خط لکھے گا جس میں دو ٹوک مئوقف دیا جا ئے گا کہ ایشیا کپ پاکستان کھیلنے آؤ گے تو پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ میلبورن میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس میں پی سی بی اپنا سخت مؤقف  پیش کر ے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو پاکستان نہ آنے کی وجہ اب تک نہیں بتائی،بلکہ اچانک بی سی سی آئی کی جانب سے میڈیا پر ایک بیان جاری کر دیا گیا کہ بھارت ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان نہیں آ ئے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں: پاکستانی خاتون ربیعہ شہزاد نے پاورلفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+