شاہین آفریدی کی تیز رفتار'یارکر' نے افغانستان کے بیٹر کو ہسپتال پہنچا دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے شاندار کم بیک کر کے ورلڈ کپ میں شامل دوسری ٹیموں کے بیٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : شاہین شاہ آفریدی نے آج افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں افغان بیٹر ز کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار بالنگ  کی ، شاہین آفریدی نے ایک تیز رفتار یارکر کرایا جس کے نتیجے میں افغان بیٹر کا پائوں فریکچر ہو گیا ۔

 

افغان بیٹر کو ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے پیٹھ پر اٹھایا اور اسٹیڈیم سے باہر لے کر گئے ،واضح رہے کہ اسی گیند پر  امپائر نے ان کو آئوٹ قرار دے دیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :اس کے برعکس شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے  جارحانہ اوپننگ بیٹر حضرت اللہ کو بھی بولڈ کیا اور پویلین کی راہ دکھائی۔

 

آسٹر یلیا میں موجود  پاکستانی مداحوں کے لیے یہ لمحہ کسی  نعمت سے کم نہ تھا جب شاہین اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کر رہے تھے ۔

 

یاد رہے کہ بارش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ تاخیر کا شکار ہوا اور پھر میچ کو روک دیا گیا ۔

 

دوسری جانب آج کے دن ہونے والے  تمام تین میچز  بارش کے باعث روک دیے گئے،رپورٹس کے مطابق 23 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت  کا میچ بھی تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان آئو گے تو پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا ،پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو جواب

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+