پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے برسبین سے میلبرن روانہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے :پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے برسبین سے میلبرن روانہ ہو چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا مین راؤنڈ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ ہو چکی ہے ۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل برسبین میں پاکستان ٹیم نے 2 وارم آپ میچز کھیلے تھے،پہلے میچ میں  انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ افغانستان کے خلاف  پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر  بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ۔

 

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا  پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم میں تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کم بیک کیا جس سے پاکستان کا بولنگ اٹیک اور بھی مضبوط ہو گیا ہے جب کہ مینجمنٹ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ کھلاڑیوں نے اپنی بیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹو ئنٹی سیریز کو ملتوی کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+