بھارتی بلے باز سہواگ اور ساسبق انگلش کپتان مائیکل وان نے بابراعظم کے ٹی20 ورلڈکپ میں ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی کردی
- 21, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق بھارتی اوپنر بلے با ز وریندر سہواگ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں ٹاپ اسکورر بننے کی پیش گوئی کر دی ہے ۔
نیوز ٹوڈے :بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا کہ بابر اعظم کے پاس بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے حریف کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں،انہوں نے کہا ویرات کوہلی کی طرح بابر اعظم کا اگر بلا رنز کرنا شروع کر دے تو وہ بہت اطمینان اور پر سکون انداز میں اپنی اننگز کو آ گے بڑھاتے ہیں ۔
دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بیان دیا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر کئی شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتح میں اپنا اہم کردار اد ا کیا ،لہذا ان کی فارم سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی تاپ اسکورر رہیں گے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا کہ پاکستان ،بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے ابھی تک فیورٹ ہیں اور یہ چاروں ہی مضبوط ٹیمیں ہیں ۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ بھی اچھی کارکردگی دکھا کر اوپر آ سکتی ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ بورڈ کا نہیں بلکہ حکومت کا ہے ، صدر بی سی سی آئی
تبصرے