آئر لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست ،2 بار کی سابق چیمپئن ورلڈ کپ سے باہر

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022ء کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 میں جگہ بنا لی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی  کرنے سے قاصر رہی۔

 

واضح رہے کہ آئر لینڈ سے شکست کے بعد 2 مرتبہ کی چیمپین ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ورلڈ   کپ سے باہر ہو  چکی ہے ۔

 

خیال رہے کہ ہوبارٹ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آئرلینڈ کے اوپننگ بیٹر پال اسٹرلنگ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

آئر لینڈ نے  ویسٹ انڈیز کو شکست  کے بعد سپر 12 میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارتی بلے باز سہواگ اور ساسبق انگلش کپتان مائیکل وان نے بابراعظم کے ٹی20 ورلڈکپ میں ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی کردی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+