پاکستا نی اینکر پرسن ارشد شریف کا کینیا میں قتل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی صحافت سے  ایک طویل عرے سے وابستہ شخص  ارشد  شریف جس نے قوم کو سچ پہنچانے اور حقیقت کا آئینہ دکھانے کا ذمہ لے رکھا تھا ، اب اس دنیا سے رخصت ہو چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :   سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ ارشد شریف کے قتل ہونے کی خبر ان کی اہلیہ  جویریا صدیقی نے ٹوئٹ کے ذریعے عوام   تک پہنچا ئی ۔

 

ان کی اہلیہ نے ٹوئٹ کیا کہ کو ئی ان کی حالیہ یا  ذاتی تصاویر شیئر کر کے ہماری فیملی کی پرائیویسی نہ خراب کرے،انہوں نے درخواست کی کہ ان کا نام ہمیشہ احترام سے لیا جا ئے کیونکہ انہوں نے پاکستان کے لیے اپنا بہت کچھ وقف کر دیا تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ ارشد شریف کو کئی قسم کی دھمکیاں دی گئیں اور ان کو کہا گیا کہ  وہ ملک چھوڑ کر کہیں اور  چلے جا ئیں  ورنہ ان کے لیے یہاں رہنا  مزید مشکل ہو جا ئے گا ۔

 

واضح رہے کہ ارشد شریف کو سچ سے بہت لگائو تھا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ حقیقت عوام کے سامنے پیش کرتے تھے ۔

 

مزید پڑ ھیں : نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کا بڑا اقدام ،' یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام ' کا انعقاد

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+