اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

 

واضح رہے کہ دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے اور کیس میں مزید پیشرفت ہو ئی ۔

 

اس حوالے سے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ اعتراضات کیا ہیں؟

 

عمران خان  کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ ایک بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض تھا، دوسرا اعتراض یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل نہیں لگائی گئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری ہی نہیں کیا۔

 

بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے ان کو صرف دو صفحات ہی موصول ہو ئے ۔

 

دوسری جانب دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے علی ظفر سے سوال کیا کہ اس کیس میں جلدی کیا ہے؟

 

جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا اور انہوں نے آئندہ الیکشن لڑنا ہے، الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس پر پراسیکیوٹ کرنے کا بھی کہا ہے، الیکشن کمیشن نے یہ معاملہ ٹرائل کے لیے بھجوانے کا بھی کہا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ عمران خان کو نا اہل کرنے کے بعد ملک میں مظاہرے برھتے جا رہے ہیں اور عوام نے سڑکوں پر نکل کر  احتجاج کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ  عمران خان ایک سچا اور ایماندار لیڈر ہے ، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : توشہ خانہ کیس کا فیصلہ : الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+