ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مایوس کن پرفارمنس پر استعفی دینے کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:آئی سی سی ٹی ٹوئیٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارگردگی کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیڈ کوچ  استعفیٰ دینے پر مجبورہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق فل سمنز اگلے ماہ  30 نومبر سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد ٹیم کو الوداع کہہ دیں گے۔ اس کے  علاوہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے بھی ان کے  استعفٰی دینے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم سے الگ ہونے کا رنج تو ہے   اور اپنے چاہنے والوں سے معذرت بھی کرتا ہوں۔

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی فل سمنز نے ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی کوچنگ میں ٹیسٹ کی کوچنگ  بہتر رہی  لیکن ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کچھ امیدوں پر پورا نہیں  اتر سکی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے مستعفٰی ہونے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ہی لیا  ہے۔

 

مزید پڑھیں: آسٹریلین فٹبال لیگ میں پاکستانی نیشنل ٹیم نے ایشیا کپ اپنے نام کر لیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+