پاک بھارت میچ امپائر کے متنازع فیصلے پر سائمن ٹفل نے امپائر کا فیصلہ درست قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر آسڑیلیا کے سابق امپائر  سائمن ٹفل نے امپائر کا فیصلہ درست قرار دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر اٹھائے گئے سوالات پر سائمن ٹفل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھ سے بہت سے لوگوں نے  ویرات کوہلی کی فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے بعد رنز لینے سے متعلق متعدد سوالات کئے۔

 

 نیوز ٹوڈے:اس کے جواب میں سائمن ٹفل نے کہا ہے کہ  آئی سی سی کی پلینگ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے امپائر نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا تھا۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہی۔

 

سائمن ٹفل آسٹریلیا  سے تعلق رکھنے والے مشہور سابق ا مپائر ہیں۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ  فری ہٹ  پر اسٹرائیکر کو  بولڈ آوٹ قرار نہیں دیا جا سکتا اس لئےاسٹیمپ پر لگنے والی بال ڈیڈ نہیں ہوگی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے دو دن پہلے پاک بھارت ٹاکر ے میں امپائر کے  متنازع فیصلے پر بہت سے سوال اٹھائے گئے تھے۔

 

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں بھارت کا پاکستان نہ آنے پر معین خان کا ردِعمل سامنے آگیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+