قومی ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کا پرتھ میں ٹریننگ سیشن جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پرتھ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے آپٹس اسٹیڈیم میں  ٹریننگ سیشن  میں حصہ لیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہنواز دہانی، فخر زمان، عثمان قادر، محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت  کر کے پریکٹس کی۔

 

واضح رہے کہ اس موقع پر ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود تھے اور ان کو گائیڈ لائنز دے رہے تھے۔

 

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کا آپشنل نیٹ سیشن ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جبکہ قومی ٹیم رات کو ایک بار پھر آپٹس اسٹیڈیم میں فیلڈنگ پریکٹس  کے لیے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ۔

 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے  : خیال رہے کہ اگر  پاکستان  کی ٹیم اب اپنے تمام اگلے میچز جیت جا ئے تو ان کو  رن ریٹ بہتر بنانے کے لیے کسی دوسری ٹیم پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا، جبکہ سیمی فائنل میں بھی پہنچنے کے امکانات بڑھ جا ئیں گے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص انتقال کر گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+