پاکستان نے نیدرلینڈز کو6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی جیت اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت اپنے نام کر لی ہے ،واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے :نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ اوورز میں قومی ٹیم کو 92 رنز کا ہدف دیا جس کو قومی ٹیم نے  چودویں اوور میں با آسانی حاصل کر لیا ۔

 

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر بغیر رنز بنائے رن آئوٹ ہو کر پویلین لو ٹ گئے ،دوسری جانب محمد رضوان 49 رنز کی اننگز کے  بعد آئوٹ ہو گئے اور نصف سنچری بھی مکمل نہ کر پا ئے ۔

 

اس کے بر عکس شان مسعود نے12 اور فخر زمان نے 20 رنز اسکور کیے ۔

 

قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی  کے ایوارڈ نے نوازا  گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پاکستان کے  گیند بازوں کی جانب سے بھی بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث  پاکستان نے نیدر لینڈ کو 92 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔

 

خیال رہے کہ آئے دن  پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک  رسائی میں مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : زمبابوے کے صدر کی ٹویٹ پر 'وزیرِاعظم شہباز شریف کا تگڑا جواب'

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+