آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی رپورٹس  کے مطابق آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ سیشن  کا آغاز کرے گی۔

 

 واضح رہے کہ لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی کپتانی  کے فرائض سر انجام دیں گی ۔

 

یاد رہے کہ آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

 

ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

خیال رہے کہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گےجبکہ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمن کرکٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے سیریز کے میچز کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+