کیا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو چکا ہے ؟

بریکنگ نیو زٹوڈے :  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان  کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے ، اس حوالے سے  اسپورٹس تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی کئی قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ گزشتہ روز  بھارت اور  جنوبی افریقہ کے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی ہے ، تاہم پاکستان کے سییمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نا ممکن ہو چکے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ اگر بھارت جنوبی افریقہ  سے جیت جاتا تو پاکستان کے لیے امید کی کرن رون ہو جانی تھی مگر اب پاکستان کا سیمی فائنلز کی دوڑ تک پہنچنا مزید مشکل ہو چکا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آ ئی سی سی کے قوانین کے مطابق  اب اگر بھارت زمبابوے اور بنگلادیش سے ہار جا ئے اور  اور پاکستان اپنے تمام اگلے میچز اچھے رن ریٹ سے جیت جائے تو  قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے ،جو کہ  نا ممکن سا نظر آ رہا ہے ۔

 

پاکستان کی  زمبابوے کے ہاتھوں شکست نے پورے ملک  کے کرکٹ شائقین کو پریشانی میں مبتلا  کر دیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا جانے والے پاکستانی کرکٹ شائقین اب واپس اپنے گھروں کو لوٹنے لگے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+