سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے  کر فتح اپنے نا م کر لی ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے ۔

 

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  اور سری لنکا کو 145 رنز کا ہدف دیا ۔

 

145 رنز کا ہدف سری لنکا نے 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بیٹر دھنن جیا دی سلوا نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

یاد رہے کہ سری لنکا کی طرف سے وینیندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب افغانستان کے دو میچز بارش کے نذر ہوئے ہیں اور ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست  کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

خیال رہے کہ آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور  انگلینڈ کے مابین کھیلا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : افغانستان سری لنکا اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کے مابین فیصلہ کن میچز آج کھیلے جا ئیں گے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+